عمران خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، عمران خان جلد پنجاب اور کے پی کے میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

اس دوران عمران خان سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔ اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نہ معیشت سنبھل رہی نہ ہی سیلاب متاثرین کی کسی کو پرواہ ہے، چاروں صوبوں میں تحریک انصاف کے رہنما اور ورکرز متحرک ہوں۔

انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کریں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پر بات کی تو مذاق بنایا گیا، ملک اور دنیا تباہی کا شکار ہے لیکن موسمیاتی تبدیلی کے حل پر دھیان نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More