مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں بھی چپڑاسی کی انٹری

لاہور: چوہدری مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں بھی ایک چپڑاسی کی انٹری ہو گئی۔

ایف آئی اے کےمطابق نق لیگی رہنما مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں نواز بھٹی چیڑاسی کے 32 اکاونٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں مونس الہی نے جواب جمع کروا دیا ۔ ایف آئی اے کے محمد نواز بھٹی چپڑاسی سے متعلق سوالات پر مونس الہیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتا، نواز بھٹی چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے متعلق معلوم نہیں۔

انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ آر وائی کےگروپ بنانے میں کوئی کردار نہیں ، عمر شہریار سے کاروباری تعلق ہے۔راسخ الہٰی نے شئیرز تحفے میں د یئے جس سے ایکس کیپٹل لمیٹڈ کے ذریعے 16.2 فیصد لیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 18.63 فیصد شیئرز سرمایہ کاری کر کے ایم ای کیپٹل لمیٹڈ کے ذریعے لیے۔

ایف بی آر میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں سب کچھ ڈکلیئر ہے۔ ایف آئی اے نے مونس الہٰی سے 33 سوالات کے جوابات مانگے تھے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے میں مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف 24ارب روپے کی منی لانڈرگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More