آزاد جموں و کشمیر کے مالی سال 23-2022 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے مالی سال 23-2022 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

وزیرخزانہ عبدالماجد خان نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے ۔وزیراعظم سردار تنویرالیاس کی زیرصدارت کابینہ اجلاس نے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ آزاد کشمیر کا ترقیابی بجٹ رواں مالی سال کے بجٹ سے 2ارب 20کروڑ روپے زیادہ ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ کے لیے 28 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

آزادکشمیر کے مالی سال 2022-23 کاغیر ترقیاتی بجٹ ایک کھرب 35 ارب 20 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے۔آزادکشمیر کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ا

فغانستان زلزلہ متاثرین کیلئے وزراء اور گزیٹیڈ آفیسرز کی ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اجلاس میں حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتاری اور غیر منصفانہ سزا کے خلاف قرارداد بھی منظورکی گئی۔اجلا س میں بھارتی وزیر دفاع کی آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More