کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 03 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی

کراچی: ملک میں کورونا کی چھٹی لہر سر اٹھانے لگی۔ کورونا کےمثبت کیسز کی شرح3 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔

ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد400 سے تجاوز کر گئی۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 435 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ چوبیس گھنٹے میں کورونا کا ایک مریض انتقال کر گیا۔

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد تک جا پہنچی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 13 ہزار 644 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق کوورونا کے 87مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More