سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کو سماعت کے لیے منظور کیا جائے اور شرعی عدالت کے فیصلے میں اٹھائے گئے نکات کی حد تک ترمیم کی جائے۔ اسٹیٹ بینک کے جانب سے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی اور 4 نجی بینکوں نے بھی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

اپیل میں وزارت خزانہ، وزارت قانون، چیئرمین بینکنگ کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں کہا گیا کہ شرعی عدالت نے سیونگ سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز کو خلاف اسلام قرار دیا اور شرعی عدالت نے رولز میں ترمیم کا حکم دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More