مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ریاستی دہشتگردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی قابض فوج نے ضلع بارہمولہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ اور تشدد کر کے شہید کر دیا۔ نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔

قابض فوج کے آپریشن کے دوران انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی جبکہ نام نہاد آپریشن کے دوران کسی بھی شہری کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More