میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

راولپنڈی: پنجاب کے شہر میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا، زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More