عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹر چینج مردان پہنچ گئے

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ولی انٹرچینج مردان پہنچ گئے جہاں سے کنٹینر پر سوار ہوکر مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے۔

عمران خان کی آمد کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد میں ولی انٹرچینج پر موجود تھی۔ یہاں سے عمران خان لانگ مارچ کے مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے، جلوس اسلام آباد میں کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچے گا۔

قبل ازیں ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کردیا گیا، اگر اب نہیں نکلے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More