جلد امپورٹڈ حکومت سےجان چھوٹے گی، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سےجان چھوٹےگی۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔یہ حکومت بیرونی سازش سے چور دروازے سے بنیں۔

سابق وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزموں کے نام نکال دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری خزانے کا دوبارہ بےدریغ استعمال شروع ہوچکا ہے۔ حکومت سنبھالی نہیں جارہی یہ این آر او ٹو لینے آئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More