پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور: ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 25مئی کو الیکشن کمیشن سمیت فریقن سے جواب طلب کرلیا۔شیڈول کے خلاف درخواست صدر لاہور ہائیکورٹ بار سردار اکبر ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی مدت 10 جون کو ختم ہو جائے گی۔ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے تحت بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکتے۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More