حلف میں تاخیر: حمزہ شہباز کا دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور: پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز نے حلف نہ لینے کے معاملے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے درخواست جمع کرادی ۔۔درخواست میں ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے۔

حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ آئینی دائرہ اختیار کو استعمال کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، صدرِ مملکت اس عدالت کے حکم کو بغیر کسی وجہ کے اور تاخیر کر رہے ہیں، 22اپریل کو عدالت نے شہریوں کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ جاری کیا تھا۔

موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے صدر کو ہدایت کی وہ منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کے لیے فوری اقدامات کریں، صدر بطور سربراہ کسی سیاسی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض پر عمل کرنے کے پابند ہیں، صدر پاکستان کا ایک سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔

صدر پاکستان معزز عدالت کے حکم پر عمل نہ کر کے قانون کی بے توقیری کر رہے ہیں۔عدالت چئیرمین سینیٹ کو حکم دے کہ وہ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More