الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کےخلاف درخواست، انٹراکورٹ اپیل کے ساتھ سننے کا فیصلہ

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کےخلاف تحریک انصاف کی درخواست کو انٹراکورٹ اپیل کے ساتھ یکجا کر کے آج ہی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی اکائونٹس کی طرح 17 سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس کی اسکروٹنی سے انکاری ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی نے وکیل انورمنصور خان اور شاہ خاور ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 17 سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس کی چھان کا حکم دیا جائے۔

اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات عام کرے۔ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ 17 سیاسی جماعتوں کے کیسز روزانہ کی بنیاد پر سن کر ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن سیاسی تعصب کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

یہی سوال آپ نے انٹراکورٹ اپیل میں نہیں اٹھایا؟ وہ اپیل بھی آج لگی ہوئی ہے، درخواست میں مسلم لیگ ن، پی پی پی ، ایم کیو ایم پاکستان ، جماعت اسلامی ،عوامی مسلم لیگ، تحریک لبیک۔۔باپ ، بی این پی ،اے این پی ،پی ٹی آئی و دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More