ملک میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 66 ہزار 164، سندھ میں 5 لاکھ 29 ہزار 218، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 683، بلوچستان میں 33 ہزار 975، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 510، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 128 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 474 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 46 لاکھ 39 ہزار 942 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 595 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12لاکھ 69 ہزار 634 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 200 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی۔

پنجاب میں 13 ہزار 117، سندھ میں 7 ہزار 746، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 977، اسلام آباد میں 976، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 752 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More