لاہور میں قتل و غارت کے واقعات میں اضافہ

لاہور: شہر میں قتل و غارت کے واقعات بڑھنے لگے۔ تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا۔

ہربنس پورہ کے علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی۔ 50 سالہ ملزم خالد کو اپنی بیوی فیض بی بی کے کردار پر شک تھا جس بنا پر اس کو سر میں ہتھوڑوں کے وار کرکے قتل کیا اور تھانے جا کر خود ہی گرفتاری دے دی۔ دوسری جانب ریس کورس کے علاقے میں ملزمان نے ایک اور حوا کی بیٹی کی عزت پامال کردی۔ جواں سالہ لڑکی کو اغوا کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتے رہے۔

دوسری جانب تھانہ اکبری گیٹ کے علاقے میں خریداری کیلئے بازار آئی سکھ فیملی کو نوسرباز خواتین نے لوٹ لیا۔نوسرباز خواتین سکھ فیملی سے نوے ہزار نقدی اور دیگر کاغذات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More