ایون فیلڈ ریفرنس: سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 21 دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد: لیگی رہنما مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے لیگی رہنما مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے مریم نواز کے وکیل عرفان قادر کی التوا کی درخواست منظور کرلی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سماعت 15 دسمبر کو رکھ لیتے ہیں جس پر وکیل اعظم تارڑ نے مؤقف اپنایا کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی 17 دسمبر کو ہے جس پر عدالت نے سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More