کاروباری ہفتے کا تیسرا روز، پاکستان اسٹاک مارکیٹ 584 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی رہی۔ مارکیٹ584 پوائنٹس کی کمی سے44ہزار 363 پربند ہوئی۔ سونے اورڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔ مارکیٹ 584 پوائنٹس کی کمی سے44ہزار 363پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طورپر 347کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 247کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ80کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مندی کے باعث مارکیٹ 1عشاریہ 3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ24ہزار 100روپے پرپہنچ گیا، 10گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6ہزار396 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 9ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1788ڈالر پرآگیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 175روپے کا ہوگیا، 74پیسے کے اضافے سے ڈالر 174.30سے175.04 پر بند ہوا۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر50 پیسے کے اضافے سے ڈالر 177روپے کے اضافے سے 177.50پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More