سیلاب متاثرین کی مدد اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد ہم سب کا فرض ہے جو اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کی نگرانی جاری ہے۔ وزیر اعظم نے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سمیت تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو اشتراک عمل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل بارشوں اور سیلاب سے تباہی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور متاثرین کی مدد ہم سب کا فرض ہے۔ قدرتی آفت کا شکار علاقوں میں بحالی بڑا کام ہے جواجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر اداروں اور تنظیموں سے متاثرین کی مدد کی اپیل کر دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More