کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

بچوں کی موج مستی کا وقت شروع ہو گیا۔ سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کی گھنٹی بج گئی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں دو ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یکم جون سے 31 جولائی تک تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق یکم اگست سے اسکولوں میں تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More