سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سندھ بھر میں جلسے، جلوس ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا۔آئی جی سندھ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے ذریعے 5سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگادی دی گئی۔کسی بھی اجتماع یا مظاہرہ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔30روز کیلئے ہر طرح کی ریلی نکالنے پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیاسی اور دیگر عناصرکارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔سڑکوں شاہراہوں کو بلاک اور دھرنا یا اجتماع کیاجاسکتا ہے۔ نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ صورتحال کی وجہ سے عام شہری کی زندگی متاثر ہوگی۔ریاست مخالف عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More