وزیراعظم شہبازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج خطاب کے دوران سیاسی صورتحال پر قوم کواعتماد میں لیں گے جبکہ وہ لانگ مارچ اور معاشی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More