تحریک انصاف کے کارکن کے گھر پر پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق

لاہور: ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر پولیس کا چھاپہ ماراگیا ۔ چھاپے کے دوران ایک گھر کی چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے کانسٹیبل کمال احمد شہید ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساجد نامی شخص کے گھر کریک ڈاؤن کے دوران چھت سے فائر کیا گیا جو کانسٹیبل کی چھاتی پر لگا۔ اہلکار کو ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ فائرنگ کرنے والےملزم ساجد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More