قوم برائی کے خلاف 27 مارچ کو نکلے، وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم برائی کے خلاف 27 مارچ کو نکلے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اہم پیغام دیا اور کہا کہ عوام جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں، لوگوں کو خریدا جارہا ہے، اسے ہمیں روکنا ہوگا، چور اکٹھے ہوکر منتخب نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، حکم ہے کے بدی اور برائی کے خلاف کھڑے ہوں،چاہتا ہوں قوم میرے ساتھ 27 تاریخ کو نکلے۔

ایک منٹ سے بھی کم پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکؤوں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، اور پیسہ باہر بھیج رہا ہے، چاہتا ہوں قوم میرے ساتھ 27 تاریخ کو نکلے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More