چیئرمین نیب اس شخص کو لگایا جو سب سے بڑا کرپٹ ہے

کراچی: سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ عمران خان بتائینگے کہ تین سال انہیں چلانے والے نیوٹرل کیوں ہوئے؟ آج آپ ان کے خلاف کمپین چلا کر اپنے اقتدار کو زندگی موت کا مسئلہ بنا رہے ہیں، نیب کا چیئرمین جو خود کرپٹ ہے اس سے کرپشن ختم کروا رہے ہیں۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال بولے عمران بتائیں کہ انہیں چلانے والے نیوٹرل کیوں ہوئے جنہوں نے آپکو تین سال چلایا ہے آج آپ انکے خلاف کمپین چلا رہے ہیں، زندگی اور موت کا مسئلہ نہ بنائیں، آپ نے کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا اور چیئرمین نیب اس شخص کو لگایا جو سب سے بڑا کرپٹ ہے، وسیم اختر سے بڑا کوئی کرپٹ ہے انہیں نفیس کہہ کرساتھ ملالیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 27 مارچ کو ہم نے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی تھی مگر 25 مارچ کو ایوان میں سیاسی کرتب شروع ہوگا جس پر تمام میڈیا مرکوز ہوجائیگا، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے جلسہ آگے بڑھا دیا تاکہ اس کی مکمل تشہیر ہوسکے۔

سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بازاری پارٹی ہے، بولی لگاؤ ساتھ ملالو مہاجروں کا نام لیکر نئی پارٹی میں جارہے ہیں، انکا ہنی مون ٹائم ختم ہوگیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں اس لئے شامل نہیں ہوئے وہاں پپلز پارٹی موجود تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More