ملتان میں ماہ رمضان سے قبل پھلوں کی قیمت میں اضافہ

ملتان: ماہ رمضان سے قبل پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ مہنگائی کا سلسہ جیسے تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

مہنگائی میں پسی عوام کو ایک اور جھٹکا، ملتان میں ماہ رمضان سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ چند روز قبل 60 روپے فی درجن فروخت ہونے والا کیلا 120 روپے فی درجن فروخت ہونے لگا جبکہ 150 روپے فی کلو فرخت ہونے والا سیب 280 سے 300 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

ماہ رمضان کے اہم جز سمجھا جانے والا پھل کجھور کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔گزشتہ برس 200 روپے فی کلو فروخت ہونے والی کجھور 350 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ہے۔ دکاندار حضرات کا کہنا ہے منڈی میں زخیرہ اندوز سرگرم ہیں جو کہ فروٹ کو زخیرہ کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملتان میں پھلوں کی قیمتوں اضافہ ہورہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More