ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد

اسلام آباد: ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔

ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد پہنچے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

دونوں معززین نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More