لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیر اعظم کو شعبدے باز لیڈر قرار دے دیا

اسلام آباد: لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیر اعظم کو شعبدے باز لیڈر قرار دے دیا۔ راناثناللہ کہتے ہیں کہ صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی اور حق کی آواز دبانے کا حربہ ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ خود کرپشن کرکے دوسروں کو کرپٹ کہا جا رہا ہے، وزیراعظم اکی دکی کے پتوں کو کنگ بنا کرپیش کر رہے ہیں، ان کے ترپ کے پتے کا حال بھی ٹرمپ جیسا ہوگا۔

لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے جو لوگ حق کی آواز اٹھانا چاہتے ہیں ریفرنس اس کو دبانے کا حربہ ہے، ستائیس مارچ کیلئے حکومی جلسے کیلئے لوگوں کو سرکاری وسائل سے اکھٹا کیا جارہا ہے، آج پورا ملک برائی کے خلاف کھڑا ہے اور وہ برائی عمران خان ہےـ

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر بھی سپریم کورٹ پہنچے۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عدالت آئین کے راستے پر چلے،،آئین پر چلیں گے تو عوام کیلئے سارے راستے کھل جائیں گے۔ انہوں نے چوہدری نثار سے کسی رابطہ کی بھی تردید کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More