خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72واقعات رپورٹ

پشاور: کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف آپریشنز میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے سہ ماہی رپورٹ مرتب کرلی ، اے آر وائی نیوز نے پہلی سہ ماہی رپورٹ کی تفصیلات حاصل کرلی ہے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے72واقعات رپورٹ ہوئے اور صوبے بھرمیں 644 انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اہم آپریشنزمیں آپریشن سائلنس خیبرباڈرایریا میں کیاگیا، کوچہ رسالدارواقعہ میں ملوث سہولت کاروں کو ہلاک کیا گیا اور صوبے میں مختلف آپریشنز میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے 15بھتہ خوری کے10واقعات رپورٹ ہوئے اور آپریشن کے دوران 59 مطلوب اشتہاریوں اور 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا کہ آپریشنز میں 65 کلو گرام بارودی مواد، 76 گرنیڈ ، ایک خودکش جیکٹ، 10ایس ایم جی گن اور 36 آر پی جے شل برآمد ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More