عوام جا ن چکے ہیں اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش قومی مفادات کے منافی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اپوزیشن صرف اور صرف ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ساڑھے 3 برس کے دوران صرف نعرے لگائے، عوام جا ن چکے ہیں اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں، قوم وزیراعظم عمران خان کے سا تھ ہے اور ساتھ رہے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More