وزیر اعظم کا دورہ روس، دوسری جنگ عظیم کے ہلاک فوجیوں کی یادگار پر حاضری

ماسکو: وزیر اعظم عمران خان نے دورہ روس کے دوران دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی یادگار پر حاضری دی۔

وزیر اعظم عمران خان روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو میں موجود ہیں۔ وزیر اعظم وفد کے ہمراہ یادگار کریملن پہنچے جہاں انہیں سلامی دی گئی۔ وزیر اعظم نے گمنام فوجیوں اور دوسری جنگ عظیم کے سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

عمران خان آج روسی صدر سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد 24 فروری کی رات پاکستان کے لیے واپس روانہ ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More