اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق زری پالیسی کمیٹی کااجلاس آج اسٹیٹ بینک میں منعقد ہوگا جس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کریں گے۔ اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک پریس کانفرنس کے ذریعے مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ 14دسمبر2021ء کے اجلاس میں ایک فیصدکے اضافے سے شرح سود 9.75 فیصد کی گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More