مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں میں درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی

لاہور: ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں میں درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی عائد کردی ہے، عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹریز ماحولیات کو 31 جنوری کو طلب کر لیا۔

جسٹس جواد حسن نے سردارتیموراسلم کی درخواست پرسماعت کی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پہاڑوں کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے کیا اقدامات کیے؟۔

مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں کے پہاڑوں کے تحفظ کے لیے کوئی اتھارٹی کام کررہی ہے؟عدالت نے عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More