مہنگائی دنیا بھر میں ہوئی ہے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ مہنگائی دنیا بھر میں ہوئی ہے، پاکستان واحد ملک نہیں لیکن یہاں مصنوعی مہنگائی بھی کی گئی۔

گورنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبے کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، اگر صوبائی حکومت کے پاس گندم نہیں تو لکھیں وفاق اڑتالیس گھنٹوں میں گندم فراہم کرے گا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو کسی تحریک سے خطرہ نہیں، اپوزیشن صرف تاریخیں دیتی ہے، عمران خان جب چاہیں سب سے زیادہ لوگوں کو سڑکوں پر لاسکتے ہیں۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لاقانونیت ہے کوئی قاتل نہیں، پکڑا جاتا ٹنڈو الہ یار واقعے کو لسانیات کا رنگ دیا جا رہا ہے، اس قتل کے پیچھے جو عناصر ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More