کراچی: گلستان جوہر بلاک 3 میں صبح سویرے ڈکیتی کی واردات

کراچی: گلستان جوہر بلاک 3 میں گھر کے باہر کھڑی لڑکیوں سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں دن بہ دن ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 3 میں صبح سویرے گھر کے باہر کھڑی لڑکیوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین لیے گئے۔

واردات تھانہ گلستان جوہر کی حدود میں  صبح 7 بجے ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فٹیج منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان باآسانی اسلحہ کے زور پر لڑکیوں سے موبائل فون اور ہینڈ بیگ چھین کر 8 سیکنڈ میں فرار ہوگئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More