لاہور: اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدام سے مہنگائی میں اضافہ کے ہولناک نتائج نکلیں گے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کبھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے اور کبھی مہنگائی کا ملبہ عالمی حالات پر ڈالا جاتا ہے، حکومت منی بجٹ مسلط کرنے اور قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائےاستعٰفی دے اور گھر جائے۔
قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ بیس ارب ڈالر ہوچکا ہے، جو معاشی تباہی کی علامت ہے۔