پی آئی اے طیارے میں فنی خرابی، مسقط ایئرپورٹ پراتار لیا گیا

اسلام آباد: ملتان سے جدہ جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں اڑان بھرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی، طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پراتار لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بوئنگ 777طیارے کے کارگو گیٹ کے وارننگ الارم بجنا شروع ہوگئے، طیارے کے کپتان نے فوری مسقط ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

مسقط ایئرپورٹ پرکارگوگیٹ پرمسئلہ آنے سے الارم بجنا شروع ہوئے۔7 ٹن کے قریب کارگو اور مسافروں کا سامان آف لوڈ کردیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت مسقط ایئرپورٹ اتارا گیا تھا۔

مکمل جانچ اور کلیئرنس ہونے کے بعد پرواز کو جدہ کے لئے روانہ کردیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More