پشاور:چیک پوسٹ پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

پشاور: نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پولیس کانسٹیبل کو شہید کردیا۔

پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہکار پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More