شیخ رشید کی مسیح برادری کو خوشخبری

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسیحی برادری کو کرسمس سے قبل تنخواہیں ملنے کی نوید سنادی، مسیحوں کیلئے ہاؤسنگ کالونی بناؤں گا، نالہ لئی کا منصوبہ 11ارب کا تھا آج 105ارب تک جاپہنچا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ پر ہم سب شرمندہ ہیں، ایسے واقعات ملکی تشخص کو نقصان پہنچاتے ہیں، میں تمام مذاہب کے رہبروں کا نام احترام سے لیتاہوں، ہم مسیحی بھائیوں کیلئے کالونی بنائیں گے اور مسیحی ورکرز کو مستقل بھی کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مسیحی برادری کو 25 اور 26 دسمبر کو چھٹی ہے، مزید چھٹیاں حالات کی وجہ سے نہیں دے سکتے، تمام مسیحی برادری کو تنخواہ دو دنوں میں دے دیں، سی ڈی اے کے پاس بڑا پیسہ ہے افسران کے دل چھوٹے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کام کرنا مشکل ہے، لوگوں کی ویڈیو اور پگڑیاں اچھالنا آسان ہے، نالہ لئی کے بعد سیاسی کیریئر کا بھی فیصلہ کروں گا، نالہ لئی کا منصوبہ 11ارب کا تھا آج 105ارب تک جاپہنچا۔ شیخ رشید نے سی ڈی اے والوں سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا، بچوں کے ساتھ تصویریں بنوایں جبکہ سرکاری افسران کے ساتھ تصویریں بنوانے سے انکار کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More