ڈی جی نیب لاہور کو تبدیل کردیا گیا

لاہور: قومی احتساب بیورو میں اہم عہدوں پر تبادلے کر دیے گئے۔

نیب نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد سلیم کا لاہور بیورو سے ہیڈ کوارٹرز میں تبادلہ کر دیا۔گریڈ 21 کے جمیل احمد کو نیب لاہور کا نیا ڈی جی تعینات کر دیا گیا۔ ڈی جی شہزاد سلیم کو ہیڈکوارٹرز میں آگاہی و تدارک سیل میں تعینات کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایچ آر ایم نیب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی جی نیب سکھر عرفان بیگ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

سلطان محمد سلیم نیب سکھر کے نئے ڈی جی ہوں گے۔ نیب سکھر کے عرفان بیگ کی خدمات بھی ہیڈکوارٹرز کے سپرد کر دی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More