وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے، ہم انصاف کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں خواجہ داود سلیمانی، محمد لطیف نذر اور سردار محمد محی الدین خان کھوسہ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ میرے دروازے آپ سب کیلئے ہیں، کبھی کسی سے ناانصافی کی نہ کریں گے، انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، ماضی کی حکومتوں نے دعوے زیادہ کیے اورکام کم۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا، ہماری حکومت نے تین برس کے دوران عوامی فلاح کے بے شمار پراجیکٹس شروع کیے ہیں، مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کرکے نئی مثال قائم کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More