این سی او سی کا اجلاس، کورونا ویکسینیشن کی قومی حکمت عملی کا جائزہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس ہوا ہے جس میں کورونا کی بدلتی صورتحال اور ویکسینیشن کی قومی حکمت عملی کا جائزہ لیاگیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا کی بدلتی صورتحال اور کورونا ویکسینیشن کی قومی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کورونا کی مثبت شرح اور بیماری کے پھیلاؤ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

این سی او سی نے گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات کی کم تعداد اور کورونا کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ این سی او سی نے تمام صوبوں کو ہدایت کی کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے اقدامات مزید تیز کیے جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More