ملتان میں چینی من مانی قیمتوں میں فروخت ہونے لگی

ملتان: جنوبی پنجاب میں چینی من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگی۔ ملتان میں سرکاری ریٹ پر چینی موجود تو ہے لیکن باریک چینی ہونے کے باعث خریداد وہ چینی نہیں خرید رہے۔

چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنا حکومت کیلئے درد سر بن گیا۔ کئی بار سبسڈی کا اعلان بھی کیا گیا۔ کنٹرول ریٹ پر چینی یوٹییلیٹی اسٹور پر دستیاب تو ہے مگر چینی خریدنے کیلئے دیگر اشیاء کی خریداری کی بھی شرط رکھی گئی ہے جبکہ عام مارکیٹ چینی 120 سے 125 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں تیزی ہے، دکاندار 110 روپے فی کلو چینی دکاندار خریدے تو وہ 95 روپے میں کیسے فروخت کر سکتا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی ضرورت کی اشیاء کے نرخ کنٹرول کیے جائیں تاکہ مہنگائی میں کمی آسکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More