پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 359 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید552کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار945ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 39ہزار179کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار142، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار349، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار818، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار655، بلوچستان میں 33 ہزار171، آزاد کشمیر میں 34 ہزار428 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار382 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 891 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار540، خیبرپختونخوا 5 ہزار710، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 354 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More