پاکستان میں میزائل فائر ہونے پر بھارتی فضائیہ کے 3 افسر برطرف

ویب ڈیسک: پاکستان میں میزائل فائر ہونے پر بھارتی فضائیہ کے 3 افسر برطرف کر دیئے گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 9 مارچ 2022 کو براہاموس میزائل بھارت سے پاکستان میں آ گرا تھا جس پر تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 3 افسروں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے میزائل فائر ہوا، پاکستان نے میزائل فائر ہونے پر بھارت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے میزائل فائر ہونے کے واقعے کو ٹیکنیکل غلطی قرار دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More