کراچی میں انٹر بورڈ کے بدھ اور جمعرات کو ہونے والے امتحانات ملتوی

کراچی: انٹر بورڈ نے کل اور پرسوں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔ یہ فیصلہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ  ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ موسم کی صورت حال کے پیش نظر انٹر بورڈ کے بدھ اور جمعرات کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔، اطلاق تمام امتحانی مراکز پر ہو گا۔

چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو دو دن کے لیے بند کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More