ڈالر کی قدر میں کمی، 2 روپے 93 پیسے سستا ہوگیا

بیجنگ: چین سے قرضہ ملنے کے بعد ڈالرکی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 93 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 209 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز تک چین سے 2.3 ارب ڈالر موصول ہو جائیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے دستخط کے بعد چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج آر ایم بی 15 ارب ( 2.3 ارب ڈالر) قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرض کی رقم چند دن کے اندر موصول ہو جائے گی۔ ہم اس معاملے کو آسان بنانے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More