ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی، 207 روپے 33 پیسے کا ہوگیا

کراچی: امریکی کرنسی کی قیمت میں کئی روز سے جاری اضافے کا سلسلہ رک گیا اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں نمایاں کمی ہوگئی۔

آئی ایم ایف سے قرض کا معاہدہ طے پانے اور چین سے 2.3 ارب ڈالر جلد ملنے کی خبروں کے اثرات نظر آنے لگے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4.60 روپے کمی سے 207.33 روپے کا ہوگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More