لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

لاہور: ائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پی آئی اے حکام کے مطابق پرندہ ٹکرانے پر جہاز کی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

پرواز پی کے 258 شارجہ سے لاہور اتر رہا تھا، لینڈنگ کے دوران جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا ، کپتان نے 168 مسافروں کیساتھ جہاز کو ائیرپورٹ پر اتار لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ہو گیا ہے جس وجہ سے جہاز پرواز کے قابل نہیں رہا، پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے انجن کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More