فلسطینی طالبہ کا امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار

واشنگٹن: فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی طالبہ نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب منعقد کی گئی، جہاں امریکی وزیرخارجہ نے خصوصی شرکت کی اور طالبعلموں کو مبارکباد دینے اسٹیج پر موجود رہے۔

فلسطینی طلبہ نوران اپنی ڈگری لینے کے لیے فلسطینی پرچم لہراتی اسٹیج پر آئیں ڈگری وصول کی لیکن امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہ ملایا اور کچھ سناتی ہوئی آگے بڑھ گئیں جبکہ آگے کھڑے مہمان سے بہت اچھے طریقے سے ہاتھ ملایا۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران کم از کم 6 طلباء نے فلسطینی پرچم لہرائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More