قومی ادارہ صحت میں این سی او سی کی تشکیل نو کر دی گئی

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت میں این سی او سی کی تشکیل نو کر دی گئی ، این سی او سی وفاقی، صوبائی اداروں سے کوآرڈی نیشن کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت میں این سی او سی کی تشکیل نو کر دی گئی، ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر این سی او سی کی تشکیل نو کی گئی ہے، وزیرقومی صحت این سی اوسی کی صدارت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارتیں، ڈائریکٹوریٹ این سی او سی آپریشنز میں معاونت کریں گے جبکہ این سی او سی وفاقی، صوبائی اداروں سے کوآرڈی نیشن کرے گی۔

یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے اومی کرون وائرس کی نئی قسم کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی اوسی کی فوری طور پر بحالی کا حکم دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More