اسٹیٹ بینک کی شرح سود بڑھانے کا امکان ہے

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے اسٹیٹ بینک کی شرح سود بڑھانے کا امکان ہے، 6 فیصد گروتھ جو دکھائی گئی اس کی بنا پر آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ معیشت سلو کرو۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 20 ہزارارب روپے قرض تاریخ کا سب سے زیادہ ہے، آج ہم یوٹیلٹی اسٹور پرآٹا گھی سستا دے رہے ہیں، 190ملین پاؤنڈ کسی کو واپس کر دیے، بتائیں نا، راولپنڈی کے رنگ روڈ کا پلان کو کیوں تبدیل کیا گیا، دو کروڑ افراد غربت کے نیچے گئے، اس کا جواب کون دے گا، آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہے، عمران خان نے سب کیا۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے الزام لگایا کہا کچھ لائسنس بزدار نے اور کچھ دوسرے لوگوں ںے بیچے ہیں۔ شہباز شریف نے دس سال میں ایک بھی لائسنس نہیں بیچا۔ انہوں ںے تین سال میں سولہ لائسنس بیچے ہیں۔ عمران خان نے فرح گوگی کو ٹرانسفرز کی اجازت دی تھی، اور اس سے پیسے لینے کا کہا تھا، فرح گوگی دبئی کیوں بیٹھی ہیں۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ دھرنے سے ملک کو نقصان پہنچایا، اس بار بھی عمران خان دھرنے سے ملک کو نقصان پہنچائیں گے۔ عمران خان نے جب ماضی میں دھرنا دیا تو چینی وفد پاکستان نہیں آیا، عمران خان ہمیشہ ذاتی مفاد کو ملکی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے آخری مرحلے کے لیے دوحہ جارہا ہوں ملک میں جو بات نہیں ہورہی وہ دوحہ میں کرنا پڑ رہی ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سبسڈی سے نقصان ہورہا ہے۔ عمران خان اور شوکت ترین کے فارمولے سے 150 روپے بڑھانے پڑیں گے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے عوام کوریلیف دینا ہی مقصد ہے۔ ہم سبسڈیز کو ایک سے ڈیڑھ ماہ تک لے کر چلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ملک کی کوئی فکر نہیں اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے میں لگا رہے، عمران خان کی حکومت میں ہر طرف بارودی سرنگیں بچھا ئی گئیں، عمران خان کی وجہ سے آج ملک میں ایندھن کی کمی ہے، شوکت ترین بتائیں کہ سبسڈی کی مد میں پیسے کہاں چھوڑے ہیں؟

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More